No results found

    40 طرح کا صدقہ Sadqa

    👇👇 چالیس طرح کا صدقہ 👇👇



    40 طرح کا صدقہ*



    40 طرح کا صدقہ*



    ایک دفعہ ضرور پڑھ لیں.

    ان شاءاللہ بہت فائدہ ہوگا.


    1. دوسرے کو نقصان پہنچانے سے بچنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]


    2.    اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]


    3.     بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]


    4.     گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]


    5.     کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]


    6.      راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]


    7.       مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377]


    8.      اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]


    9.      بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956]


    10.   . لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]


    11.      سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]


    12.    . الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]


    13.    . الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]


    14.     استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]


    15.     . نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]


    16.      برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007]


    17.      ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55]


    18.     دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]


    19. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518]


    20.     اچھی بات کہنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2589]


    21.       نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]


    22.    راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518]


    23.       خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]


    24.     . اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]


    25.      اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]


    26.      اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی - کبری: 9185]


    27.     کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253]


    28.     اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]


    29.   پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434] 


    30.    اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434] 


    31.    ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243]


    32.    آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری - تاریخ: 259/3]


    33.     تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553]


    34.     بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3367] 


    35.    . پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی - شعب: 3368]


    36.     دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430]


    37.     کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009]


    38.     گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963]


    39.     ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368]


    40.     علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243]

    صدقہ جاریہ کی نیت سے شیئر کر دیں


    *جزاک اللہ خیرا کثیرا🤲...*


    اچھی باتیں عام لوگوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں 

    Post a Comment

    Previous Next

    نموذج الاتصال